خوبرو اداکارہ صبا قمر کی یوٹیوب چینل پر پہلی ویڈیو
فوٹو: سکرین گریب
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ہم سب امید سے ہیں سے شہرت کی طرف سفر شروع کرنے والی فلم اور ڈرامہ کی خوبرو ادکارہ صبا قمر نے
اپنے یوٹیوب چینل کاآغاز کردیا ہے، پہلی ویڈیو، آئسولیشن بائے صبا قمر کے عنوان سے اپ لوڈ کی گئی ہے۔
ادا کارہ صبا قمر کو ویڈیو بیچنے کا ہنر آتاہے ، یقینا ان کاکاروبار خوب جمے گا، نامساعد حالات سے زندگی کا آغاز کرنے والی صبا قمر نے جدوجہد سے فن اداکاری میں مقام حاصل کیا۔
ہر شعبے کی طرح اب شوبز کی دنیا میں بھی فنکاروں نے اپنے اپنے یوٹیوب چینل بنا لئے ہیں اور ان میں اداکارہ اقرا عزیز، فیصل قریشی، عائشہ عمر اور دیگراداکارائیں بھی شامل ہیں۔
اداکارہ صبا قمر کی جانب سے پہلی ویڈیو میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظیر لاک ڈاون اور آئسو لیشن کاتذکرہ ہے ، خود صبا قمر کے چند سینز میں تنہائی بھی دکھائی گئی اور پانی میں نہانے کے مناظر بھی۔
The more solitary, the more friendless, the more unsustained I am, the more I will respect myself. pic.twitter.com/VIiXi8z22C
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) April 19, 2020
صبا قمر کہتی ہیں ‘ہم سب لاک ڈاؤن میں ہیں، آئسولیشن میں رہنا کسی کے لیے آسان نہیں ہے تو میں نے اپنی مایوسی کو دور کرنے کے ساتھ اس کا شکر ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔
صباقمر کی ادا کاری بھی لوگ پسند کرتے ہیں اب تو وہ خود اپنے انداز سے جلوہ گر ہوئی ہیں تو سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے صبا قمر چند ان فنکاروں میں سے ایک ہیں جو دیکھنے والوں کے موضوعات کو پیش نظر رکھتے ہیں۔
اداکارہ صبا قمر کی پہلی ویڈیو میں جہا ں آئسو لیشن اور تنہائی کا ذکر ہے وہاں چھوٹے سے سکرپٹ میں انھوں نے ان چہروں کا بھی ذکر کیا ہے جن کے بارے میں صبا کے اندر کچھ خلش ہے اور اس کا ذکر کرتے ہو ئے کہتی ہیں کہ جب بند ہ خدا بننے کی کوشش کرتاہے۔
Comments are closed.