سعودی عرب میں پاکستانیوں کو ویزہ میں مفت توسیع، 3ماہ تنخواہ
فوٹو: سکرین گریب
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب میں بسنے والے پاکستانی محنت کشوں کو سعودی کمپنیاں 3ماہ تک ملازمت سے برطرف نہیں کریں گی جب کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بھی بالکل مفت ہوگی۔
اس بات کا اعلان سعودی نائب وزیربرائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کے دوران ویڈیو لنک پر گفتگو کے بعد سعودی وزیر نے کیا۔
اس موقع پر سعودی عرب نے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا اور سعودی وزیر نے کہا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بالکل مفت ہوگی جبکہ سعودی کمپنیاں آئندہ 3 ماہ تک محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف نہیں کریں گی۔
.@sayedzbukhari https://t.co/0BBsTuZdOc
— Ministry of Overseas Pakistanis & HRD 🇵🇰 (@mophrd) April 21, 2020
وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کو درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے سعودی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ویڈیو لنک پر زلفی بخاری نے رابطہ کرکے پاکستانیوں کے مسائل سے انھیں آگاہ کیا۔
رابطے کے دوران پاکستانی مزدور اور لیبر کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ممکنہ حل پر تفصیلی مشاورت کی گئی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پرمعاون خصوصی نے سعودی وزیر سے پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھانے اور وطن واپسی کیلئے خصوصی اقدامات کی درخواست کی، جس کے جواب میں سعودی عرب نے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا ۔
سعودی نائب وزیر کے مطابق تمام ملازمین کو 3 ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور برطرف ملازمین سے بھی تعاون کیا جائے گا جبکہ پاکستانی محنت کشوں کو مکمل تنخواہ اور بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔
Comments are closed.