یورپین چمپئن اسٹریلوی باکسر نے اسلام قبول کرلیا
ویب ڈیسک
برلن: سابق یورپین چمپئن اسٹریلوی باکسر نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا، کلمہ طیبہ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق یورپ اور اسٹریلیا میں انتہائی مقبول باکسر ہیلم اوٹ نے اسلام کی حقانیت کو پہچان لیا اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف باکسر ہیلم اوٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن نے مجھے اسلام کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کا موقع دیا۔
نھوں نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں مسلسل مطالعے اور غور و فکر کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جس میں دین و دنیا کی کامیابی کا راز پنہاں ہے۔
باکسر ہیلم اوٹ نے ویڈیو پیغام میں کلمہ طیبہ بھی پڑھ کر اپنے ایمان کی تصدیق کی اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا۔ ہیلم اوٹ نے مداحوں سے دین اسلام پر استقامت اور اس کی اصل روح کے مطابق زندگی بسر کرنے کے لیے دعاوں کی درخواست بھی کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے باکسر کے اس فیصلے کو سراہا ہے ہے، باکسر ہیلم اوٹ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائیٹنگ میں یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔
Comments are closed.