جے سالک کاصدرعارف علوی کوٹیلی فون،ملک میں یوم دعامنانے کی اپیل
واشنگٹن(محمد عمران ڈھلوں)ورلڈمینارٹیزالائنس کے کنوینراورسابق وفاقی وزیر جے سالک نے صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے کروناوائرس سے اموات پر یوم سوگ اور یوم دعا منانے کا مطالبہ کیا ہے.
انھوں نے کہا کہ دنیابھر میں ایک لاکھ 30 ہزارافرادکی ہلاکت پریوم سوگ اورمرض میں مبتلاافراد کی صحت یابی کیلئے یوم دعامنانے کی اپیل کرتے ہوئے پاکستان کاقومی پرچم علامتی طورپرسرنگوں کرنے کامطالبہ کیاہے.
واشنگٹن میں مقیم ورلڈمینارٹیزالائنس کے کنوئینرجے سالک نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف کو ٹیلی فون کیا اوران سے کہاکہ کروناوائرس جوعالمی آفت بن چکی ہے اور دنیابھر میں اب تک ایک لاکھ 30 ہزار افراد اس آفت کی نذر ہو چکے ہیں.
جے سالک نے کہاعالمی سانحہ کومدنظررکھتے ہوئے پاکستان میں سوگ کا اعلان کیا جائے اورقومی پرچم علامتی طورپرسرنگوں کیاجائے اور وائرس سے بیمار ہونے والے لاکھوں افراد کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں.
جے سالک نے صدرعارف علوی سے مطالبہ کیا کہ پاکستان پوری دنیامیں سوگ منانے کے لئے اقوام متحدہ کوبھی یادداشت بھیجے تاکہ پوری دنیامیں سوگ اوریوم دعامنانے کیلئے تمام ممالک کے پرچم سرنگوں کریں.
جے سالک نے کہا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور لاکھوں افراد مہلک وائرس کا شکار ہیں، انھوں نے کہا اس لیے انسانیت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاجائے اورپوری دنیا اس آفت سے مشترکہ طور پر لڑنے کاعزم کرے.
Comments are closed.