ایشیا کپ کا آغاز کل ہوگا، ٹرافی کی تقریب رونمائی ہو گئی
دبئی( ویب ڈیسک )ایشیاء کپ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کل سے دبئی میں ہو گا آج ٹرافی کی رونمائی کرد ی گئی، تمام کپتان اکٹھے ہوئے اور میڈیا سے گفتگو کی ۔
مختصر تقریب میں ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان بھارت اور ہانگ کانگ گروپ اے جب کہ سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان گروپ بی میں شامل ہیں۔
ایشیا کپ کاباقاعدہ آغاز بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا جو کہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ قرار دیا جارہاہے۔
گزشتہ 5 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں سری لنکا اور بھارت نے 2،2 اور پاکستان نے ایک ایونٹ اپنے نام کیا۔پاکستان نے 2008 میں ایشیا کپ کی میزبانی کی اور ٹرافی سری لنکا کے نام رہی جب کہ 2010 میں سری لنکا نے میزبانی کی اور بھارت فاتح رہا۔
2012 میں اس کے بعد مسلسل دو مرتبہ بنگلادیش نے ایونٹ کی میزبانی کی، 2012 میں پاکستان نے ٹرافی اپنے نام کی جب کہ 2014 میں سری لنکا اور 2016 میں بھارت ایشیائی چمپئن بنا ۔
Comments are closed.