شاہد آفریدی نے چترال میں لوگوں میں راشن کے بیگز تقسیم کیے
فوٹو : سوشل میڈیا
چترال(زمینی حقائق ڈاٹ کام)لالہ کرکٹ کھیلتا تھا تب بھی جارحیت اس کی انفرادیت تھی، سماجی کاموں میں بھی سب سے نمایاں انداز ہے چترال میں نظرانداز لوگوں کو راشن دے کر سب کے دل جیت لئے.
سابق کپتان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی مستحق افراد کی امداد کیلئے آگے آگے ہیں، اُن کے ادارے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت چترال میں راشن کے سیکڑوں بیگز لوگوں میں تقسیم کیے گئے۔
مختلف شہروں میں میں خدمات انجام دینے کے بعد شاہد آفریدی فاونڈیشن کے چیئرمین شاہد آفریدی ان دنوں پاکستان کے شمالی علا قے میں ہیں جہاں وہ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن میں موجود افراد کی مدد کررہے ہیں۔
اس سے قبل شاہد آفریدی کالام ،مینگورہ ،چٹ درہ ،لوئر دیر اوراپر دیر میں راشن کی تقسیم کے بعد اب چترال پہنچے ہیں جہاں انہوں نے سیکڑوں فیملیز میں مفت راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہیں جبکہ چترال کے کمشنر ریاض مسعود نے شاہد آفریدی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اس کے بعد شاہد آفریدی اور ان کی ٹیم اب راشن کی تقسیم کیلئے اپر چترال جائے گی جن میں تحصیل مستونگ، ملحقہ دیہی علاقے شامل ہیں۔
Comments are closed.