کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تدفین کیلئے ڈبلیو ایچ او کی سفارشات
ویب ڈیسک
کراچی: کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے حوالےعالمی ادارے صحت نے دنیا بھر کیلئے نئی سفارشات جاری کردی ہیں۔
نئی تحقیقی سفارشات ان لوگوں کی عبوری رہنمائی کیلیے پیش کی گئی ہیں جن میں مرکزِ صحت اور مردہ خانوں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد، مذہبی اور عوامی صحت کی اتھارٹیزشامل ہیں.
یہ سفارشات ان کے لیے بھی ہیں جو ایسے افراد کے ساتھ تعامل کرتے ہیں جن کو کورونا وائرس کا مرض لاحق ہو یا ان کی وفات ہوچکی ہے۔
آج تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی لاشوں کے ساتھ تعامل سے لوگ متاثر ہوئے ہیں، میت کے ساتھ تعامل کرنے والے ہر شخص کی حفاظت اور بہبود اولین ترجیع ہونی چاہیے.
میت کے ساتھ تعامل کرنے سے پہلے لوگوں کو ہاتھ سے متعلق ضروری حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی اور ذاتی حفاظتی سازو سامان کی فراہمی یقینی بنانی چاہیے.
سفارشات کے مطابق پورے عمل کے دوران میت کی تعظیم، اس کی مذہبی و ثقافتی روایات اور اس کے اہل خانہ کا احترام اور حفاظت کی جانی چاہیے۔
Comments are closed.