ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان نشریات کی پیشکش


فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستانی اداکاراؤں کی رمضان نشریات میں شرکت پر ہمیشہ لوگ معترض رہے ہیں لیکن اس بار ٹک ٹاک پر فحاش حرکتیں کرنے والی حریم شاہ نے بھی دعویٰ کیاہے کہ انھیں کسی ٹی وی چینل نے رمضان نشریات کی پیشکش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ نے یہ انکشاف کیا کہ انھیں رمضان نشریات کرنے کیلئے کسی ٹی وی چینل نے پیشکش کی ہے اس کے ساتھ ہی انھوں نے لوگوں سے بھی رائے مانگی ہے ۔

حریم شاہ کہتی ہیں کہ میں جاننا چاہتی ہوں کہ اس حوالے سے قارئین یا سامعین کا کیا موقف ہے، کیا وہ مجھے ٹی وی پر بطور میزبان دیکھنا پسند کریں گے؟

سوشل میڈیا پر ان کے سوال کے جواب میں زیادہ تر لوگوں نے مخالفت اور طنز میں جوابات دیئے ہیں، ایک شخص عدنان نے لکھا ہے کہ یہ وقت بھی آنا تھا کہ اللہ پاک ہمارے دین اور ایمان کی حفاظت فرمائے۔

ایک لڑکی فرح نے حریم شاہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اگر اللہ آپ کو اپنی طرف لانا چاہتا ہے تو یہی نشریات اللہ سے رجوع کا وسیلہ بن سکتی ہیں ہم سب گناہ گار ہیں اللہ پاک ہمیں معاف کرے بے شک وہ غفور رحیم ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کی اکثریت حریم شاہ کی سابق ویڈیوز اور گفتگو کے حوالے دے کر اس کی مخالفت کررہے ہیں جب کہ بعض نے تو پیشکش کرنے والے ٹی وی چینل پر بھی تنقید کی ہے۔

Comments are closed.