نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے بال کاٹ دئیے
ویب ڈیسک
اسلام آباد: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے بال کیا کاٹے بڑی تعداد میں لوگوں نے اس کی تعریفیں شروع کر دیں،بال کاٹنے کے تجربہ کو معروف امریکی ہیر سٹائلسٹ اور ملالہ کے چاہنے والوں نے پسند کیا۔
ملالہ یوسفزئی نے پیر کو انسٹاگرام پوسٹ میں امریکی ہیر سٹائلسٹ جوناتھن وین نیس کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں قرنطینہ کے دوران کچھ نہ کرنے کی انہی کی نصیحت یاد دلائی.
لیکن ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ وہ ان کی نصیحت کے برخلاف یہ کام (ہیئر کٹنگ) کر چکی ہیں،انھوں نے کہاجوناتھن وین نیس نے کہا تھا کہ قرنطینہ کے دوران اپنے ساتھ نت نئے تجربے نہ کریں لیکن میں نے اپنے بال سامنے سے خود کاٹ دیے ہیں۔
ملالہ یوسفزئی نے بال کاٹے جانے کے بعد کی تصویر شیئر کی اور ساتھ یہ بھی پوچھا کہ کیا میں نے بال صیح کاٹے ہیں؟ جواب میں مداحوں نے مداح سرائی شروع کر دی،اور کہا ہے انہوں نے بہت اچھے بال کاٹے ہیں۔
جوناتھن نے ملالہ کے ہیر سٹائل کو پسند کرتے ہوئے جواب میں لکھا ہے کہ ’آپ نے مجھے متاثر کر دیا ہے، 22 سالہ ملالہ کی پوسٹ کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے .
ملالہ یوسفزئی ان دنوں اپنے گھر قرنطینہ کیے ہوئے ہیں اور چند روز قبل انہوں نے بال کاٹنے سے پہلے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ باہر جانے اور دوستوں کو ملنے کو مِس کر رہی ہیں۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ بہت سے طلبہ سکول جانا چاہتے ہیں لیکن گھر پر رہ کر پڑھ بھی سکتے اور مزے بھی کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے سے اردونیوز سمیت میڈیا میں ملالہ کے ائیر سٹائل کے چرچے ہیں اور لوگوں کی اکثریت ان اس اقدام کو سراہا رہی ہے.
Comments are closed.