فرانس نے فٹ بال کا عالمی کپ جیت لیا
فوٹو: انٹرنیٹ
ماسکو( ویب ڈیسک)روس کے شہر ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ کے آخری معرکے میں فرانس نے کروشیا کو ہرا کر ورلڈ کپ جیت لیا۔
فرانس کو کروشیا کے خلاف 18ویں منٹ میں فری کک ملی جس پر فرانسیسی کھلاڑی نے بال کو نیٹ کی طرف اچھالا اس دوران کروشیا کے کھلاڑٰی ماریو منڈزوکک نے ہیڈ مارکر فٹبال کو اپنے ہی جال میں پھینک دیا اور یوں فرانس کو کروشیا پر 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔
کروشیا کے کھلاڑی ماریو منڈزوکک کسی بھی ورلڈکپ کے فائنل میں ’اون گول‘ اپنے ہی پوسٹ پر گول کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
کھیل کے 28ویں منٹ میں کروشیا کے کھلاڑی ایوان پریسک نے بہترین انداز میں کک ماری جو فرانسیسی گول کیپر کو کراس کرتے ہوئے سیدھی جال میں جاپہنچی اور یوں کروشیا نے صرف 9 منٹ بعد ہی فرانس کی برتری ختم کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔
کھیل کے 38ویں منٹ میں فرانس کے کارنر پر کروشیا کے کھلاڑی کے ہاتھ سے فٹبال لگنے پر فرانس کو پینلٹی اسٹروک دیا گیا جس پر فرانسیسی اسٹرائیکر اینٹونیو گریزمین نے گول کرکے ایک بار پھر فرانس کو 1-2 کی برتری دلادی۔
فرانس کی جانب سے پال پوگبا نے میچ کے 59ویں منٹ میں گول اسکور کرکے فرانس کی برتری 1-3 کردی اور 65ویں منٹ میں فرانسیسی کھلاڑی کائیلیان ایم باپے نے ایک اور گول اسکور کرکے فرانس کی کروشیا پر برتری دوگنی کردی۔
فرانس کے خلاف اپنے ہی پوسٹ پر گول کرنے والی کروشیا کے کھلاڑی ماریو منڈزوکک نے 69 ویں منٹ میں کروشیا کے لیے گول اسکور کرکے فرانس کی برتری 2-4 کردی۔
فرانسیسی ٹیم نے مجموعی طور پر فیفا ورلڈکپ کے تین فائنل کھیلے جن میں اسے صرف ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فرانس نے 1998 میں پہلی بار ورلڈکپ کی ٹرافی اپنے نام کی تاہم 2006 میں اسے اٹلی کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن 20 سال بعد 2018 میں فرانس ایک بار پھر دنیائے فٹبال کاچمپین بن گیا۔
Comments are closed.