افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ،25اہلکار ہلاک
ویب ڈیسک
کابل : افغانستان میں نامعلوم جنگجووں کے حملے میں 25افغان فوجی ہلاک اور متعد د زخمی ہو گئے، حملہ آور جاتے جاتے فوجی اہلکاروں کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی ساتھ لے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ زابل میں فوجی چیک پوسٹ پر کیا گیا، عالمی خبر رساں ادارے نے خبر دی کہ یہ حملہ طالبان نے کیا ہے تاہم طالبان کی طرف سے حملے کی تردید کرد ی گئی ہے۔
حملہ آوروں کی مدد افغان پولیس میں موجود جنگجوؤں کے ہمدرد 6 اہلکاروں نے کی,ایک ہفتے میں اس طرز کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔
جنگجوؤں کے مددگار 4 افغان پولیس اہلکار بھی حملہ آوروں کے ہمراہ چلے گئے جب کہ 2 مارے گئے۔
امریکہ طالبان امن معاہدہ کے بعد افغان صدر کی ہٹ دھرمی کے باعث معاہدے پر عمل درآمد تعطل کا شکار ہے اور افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کو معاہدہ کے باوجود آزاد نہیں کیا۔
اشرف غنی اقتدار کو طول دینے کیلئے حربے آزما رہے ہیں لیکن خود افغان عوام اور سکیورٹی فورسز کی جان و مال کے تحفظ کے بھی حکومت قابل نہیں ہے عملاً اب بھی 60فیصد افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہے۔
Comments are closed.