پاکستانی سفارتخانہ نے سعودیہ میں پاکستانیوں کی مشکل آسان کر دی

فوٹو: فائل

الریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب میں کرونا وائرس کے باعث سعودی حکومت کی فضائی پابندیوں سے متاثرہ پاکستانیوں کیلئے ریاض میں پاکستان سفارتخانہ نے گائیڈ لائن دے دی۔

پاکستانی سفارتخانہ سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کیلئے لگائی جانے والی پابندیوں سے متاثر ہونے والے رجوع کرسکتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق ایسے پاکستانی افراد اور خاندان جن کے ویزوں کی معیاد 15اپریل سے پہلے ختم ہو رہی ہے اور وہ وطن واپس جانا چاہتے ہیں وہ حضرات رابطہ کرکے تفصیلات بتائیں۔

سفارتخانہ کی طرف سے ایک فارم شیئر کیا گیاہے ، پاکستانیوں سے کہا گیاہے کہ وہ اپنے کوائف 23مارچ تک فراہم کریں تاکہ سفارتخانہ متعلقہ اداروں کو آگاہ کرکے انکی وطن واپسی کیلئے اقدامات کرسکے۔

پاکستانی سفارتخانہ سے رجوع کرنے والے اپنی واپسی ممکن بنانے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک کو اوپن کرکے سفارتخانہ کو اپنی تفصیلات دے سکتے ہیں۔ یہ لنک پاکستانیوں کیلئے شیئر کیا گیاہے۔

https://forms.gle/zBjop8FyUNf6taY79

Comments are closed.