سعودی عرب نے پاکستان کو مزید دو ہفتوں کی مہلت دے دی، سفیر پاکستان
فوٹو : پاکستانی سفارتخانہ
الریاض(ابرار تنولی) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے سعودی سول ایوی ایشن کی 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن آج اختتام پذیر ہو گئی جس کے بعد سعودی سول ایوی ایشن کے صدر عبدل ہادی نے پاکستان کو مزید دو ہفتوں کی مہلت دے دی ہے.
ریاض میں سفارت خانہ میں پریس کانفرنس میں سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز نے کہا پی آئی اے کی خصوصی فلائٹس کے ذریعے پاکستانی عمرہ زائرین سمیت دیگر اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کو دو ہفتوں تک پاکستان جانے کی اجازت دے دی گئی ہے.
یہ فلائٹس پاکستان سے مدینہ اور جدہ تک خالی جائینگی اور وہاں سے مسافروں کو وطن واپس لیکر جائیں گی، ہم سعودی سول ایوی ایشن کے صدر سے مکمّل رابطے میں ہیں.
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن پاکستانیوں کو وزٹ ویزہ ایشو ہو چکا ہے وہ سعودی اتھارٹی کی اجازت تک مملکت میں نہیں آ سکتے، پاکستانیوں کی صرف جدہ اور مدینہ میں موجود ڈیڈ باڈی پاکستان جا سکتی ہیں.
انھوں نے واضح کیا کہ دیگر شہروں سے بھی ڈیڈ باڈیز کو جدہ یا مدینہ پہنچانا پڑے گا تاکہ ان واپس پاکستان پہنچایا جا سکے.
Comments are closed.