مہوش حیات ہوں گی انجلینا جولی کے پروگرام میں جلوہ گر


ویب ڈیسک

اسلام آباد:تمغہ امتیاز کی حامل نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات برطانوی نشریاتی ادارے میں اداکارہ انجلینا جولی کے پروگرام میں جلوہ گرنے ہوں گی۔

اداکارہ نے اس حوالے سے سوشل میڈ یا پر ایک کلپ شیئر کیاہے جس میں وہ مرد اور خواتین اداکاروں کے برابر معاوضوں کیلئے آواز اٹھا رہی ہیں جو کہ پہلی دفعہ نہیں ہو ا بلکہ وہ پہلے بھی کئی بار یہ آواز بلند کر چکی ہیں۔

مہوش حیات عصر حاضر کے ان چند ایک فنکاروں میں شامل ہیں جھنوں نے پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن کیا بلکہ وہ جب جب سکرین پر جلوہ گر ہوئی انھیں پذیر ائی ملی۔

اس حوالے سے اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

اپنی پوسٹ میں ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مرد و خواتین کے برابر معاوضے پر بات کرتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں انہوں نے سوشل میڈیا کو مثبت انداز میں استعمال کرنے پر بھی بات کی اور اس کی اہمیت بتائی ‘میں چاہتی ہوں کہ اداکار اور اداکاراؤں کو برابر معاوضہ دیا جائے تاکہ ان کی برابر عزت بھی ہو۔

مہوش حیات کے مطابق اگر سوشل میڈیا کو صحیح انداز میں استعمال کیا جائے تو یہ بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور لوگوں کو اس کے ذریعے آگے بڑھنے میں مدد بھی ملے گی۔

انہوں نے فلموں میں اپنے کرداروں کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ‘جس قسم کے کردار میں نے فلموں میں ادا کیے وہ دقیانوسی تصورات کے خلاف تھے.

ڈرامہ دلگی سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی مہوش حیات نے پنجاب نہیں جاوں گی فلم میں بھی دیکھنے والوں کی خوب داد سمیٹی تھی مہوش حیات اقوام متحدہ کے ایک ادارے سے بھی وابستہ رہیں۔

Comments are closed.