اداکارجوڑے سجل علی اور احد رضا کی شادی ہوگئی
ویب ڈیسک
اسلام آباد: ادکار احدرضا میر اور اداکارہ سجل علی نے شادی تو سادگی سے کی لیکن ابوظہبی جا کر، کراچی سے ان کے فیملیبز ممبرز اور دوستوں کو بھی شادی میں شرکت کیلئے متحدہ امارات کا سفر پڑا ۔
شادی کے بندھن بند ھ جانے والی اداکاروں کی جوڑی پہلے ڈراموں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کر چکے تھے تاہم اس بار حقیقی زندگی میں بھی وہ میاں بیوی بن گئے۔
نکاح کی تقریب کے دوران سنجیدہ ماحول اس وقت ہنسی مزاق میں تبدیل ہو گیا جب نکاح خواں مولوی صاحب نے احد رضا میر کی بجائے احمد رضا میر کہہ دیا، تقریب میں موجود ایک شخص نے فوری لقمہ دیا کہ احمد نہیں احد ہیں جس پر خود احد رضا میر بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔
ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ اور ’یہ دل میرا‘ کی پسندیدہ ترین جوڑی سجل اور احد نے حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیا ہے۔
دونوں کی جانب سے شادی کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا تھا اور آج اداکار جوڑی نے اچانک خاموشی سے سادگی سے نکاح کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سجل اور احد کی جانب سے نکاح کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے جب کہ ان کے چاہنے والے سجل کو عروسی لباس میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’ساحد کی شادی‘ ٹاپ ٹرینڈ پر ہے اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سجل اور احد کو ان کی آنے والی زندگی کے لیے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
6 جون 2019 کو اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے احد رضا میر نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ منگنی کی تھی۔ جب کہ چند روز قبل ہی مہندی کی تقریب سوشل میڈیا کا موضوع بنی تھی۔
Comments are closed.