اسلام آباد یونائٹیڈ کو کراچی کنگز کے ہاتھوں 4وکٹوں سے شکست
فوٹو: پی ایس ایل
کراچی(سپورٹس ڈیسک)کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائیو کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 4وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کی سیٹ پکی کر لی،14بالز پر 37رنز بنانے والے شرجیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائٹیڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن یونائٹیڈ خاطر خواں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور جیت کیلئے صرف 137رنز کا ہدف ہی دے سکے، اب تک ناکام رہنے والے حسین طلعت ٹاپ سکورر رہے ۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کی طرف سے فل سالٹ اور رضوان حسین نے ٹیم کو 35 رنز کا آغاز فراہم کیا، رضوان 17 اور سالٹ 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد حسین طلعت بیٹنگ کے لیے آئے اور 37 رنز بنائے
کیمرون ڈیلپورٹ نے 11 رنز بنائے جنہیں شاداب خان نے پویلین روانہ کردیا اور افتخار احمد محض ایک رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے بیٹھے۔ عماد وسیم نے 26 اور والٹن نے 11 رنز اسکور کیے۔
لیگ اسپنر شاداب خان صرف 12 رنز بنا ئے، کولن انگرام کی اننگز بھی 14 رنز تک محدود رہے جب کہ آصف علی ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔
کراچی کنگز کی جانب سے افتخار احمد ، ارشد اقبال، کرس جورڈن، عماد وسیم اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کی شرجیل خان اور بابر اعظم نے اوپننگ کی۔ شرجیل خان 14 گیندوں پردھوں دھار 37 رنز بناکر عاکف جاوید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جب کہ بابر اعظم 20 گیندوں پر 19 رنز بناکر موسی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
کرس جورڈن 6 اور عمید آصف 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کنگز نے 19.2 اوورز میں 137 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بالنگ میں شاداب خان نے دو جب کہ محمد موسی، ظفر گوہر، عاکف جاوید اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.