اظہر علی اور گرانٹ ایلیٹ بچھڑتےہوئے رو پڑے


فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان سپر لیگ فائیو کے غیر ملکی کھلاڑی آفیشل کورانا وائرس کے خدثہ اور فلائٹس نہ ملنے کے باعث ٹورنا منٹ سے واپس جارہے ہیں، واپس جانے والے نیوز ی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ نے جاتے جاتے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے ساتھ، میر ے پاس تم ہو کے، بچھڑنے سے متعلق غمگین گانے پر اپنے دکھ کا بھی اظہار کیا ۔

اظہر علی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر گرانٹ ایلیٹ کے ساتھ سٹوڈیو میں، اس گانے کے ساتھ ایکٹنگ کے جوہر بھی دکھائے ہیں جس میں دونوں رو رہے ہیں جب کہ اس دوران اوپر سے فی میل سپورٹس تجزیہ کار زینب عباس بھی آ جاتی ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور گرانٹ ایلیٹ پاکستان سپر لیگ فائیو کے دوران زینب عباس کے ساتھ میچز پر تجزیہ کرتے اور کمینٹری بھی کرتے رہے ہیں جب کہ اب جب گرانٹ کی واپسی کا فیصلہ ہوا تو سٹوڈیو میں یہ دکھیہ سین فلمایا گیاہے ۔

،بچھڑنا بھی ہے تو بچھڑ جائیے گا ، اس گانے پر اظہر علی کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے سٹار کرکٹر گرانٹ ایلیٹ بھی روتے ہیں اور گانے کے ساتھ ایکٹنگ کرتے ہیں جس میں بچھڑنے کے موقع پردکھ کااظہار کیا جارہاہے۔

اظہرعلی کاکہنا تھا کہ ہمارا ایک ساتھ کام کرنے کا یہ آخری دن ہے اور یقینا ہم ایک دوسرے کو مس کریں گے، اس لئے ، حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامہ ، میرے پاس تم ہو کے ،بچھڑنے کے حوالے سے گانے کاانتخاب کیا ہے۔

گرانٹ ایلیٹ نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پاکستانی کولیگز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھاہے، شکر یہ پاکستان۔ انھوں نے کہا کہ جلد ملاقات ہوگی ۔

Comments are closed.