نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر لندن میں حملہ، شدید زخمی
فوٹو : فائل
لندن(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سابق وزیراعظم نواز شریف کےذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لندن میں نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.
اس حوالے سے ہم ٹی وی کی رپورٹ میں سینئر صحافی ثاقب راجہ کے مطابق ڈاکٹر عدنان حسین نواز کی رہائش گاہ سے نکلے تو کچھ دور جانے پر دو سے تین حملہ آورز نے پیچھے سے ان پر حملہ کردیا.
بتایا گیا ہے ڈاکٹر عدنان کے سر کے پچھلے حصے اور کندھے پر لوہے کے راڈ سے وار کیا گیا نامعلوم افراد بعد میں جائے واردات سے فرار ہوگئے،تاہم یہ کوئی ڈکیتی کی واردات نہیں تھی کیونکہ ان کا موبائل اور نقدی جیب میں موجود رہی.
ڈاکٹر عدنان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد پولیس بھی پہنچ چکی ہے اور ابتدائی پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے کچھ شوائد ملنے کی صورت میں ہی قانونی کارروائی آگے بڑھے گی.
ڈاکٹر عدنان نوازشریف کے ذاتی معالج ہیں لیکن انھیں زیادہ شہرت نواز شریف کی جیل میں بیماری اور بیماری سے متعلق میڈیا کو اپ ڈیٹ دینے سے ملی، وہ سابق وزیراعظم کے پلیٹلیس کے بارے میں آگاہ کرتے رہے ہیں،.
ن لیگ کے سیاسی مخالفین ڈاکٹر عدنان پر نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے سے مبالغہ آرائی کا بھی الزام لگاتے رہے ہیں اس حوالے سے سے جب چند ہفتے پہلے لندن میں نواز شریف کے پلیٹلیس کا سوال ہوا تو ڈاکٹر عدنان کا جواب تھا کہ یہ رپورٹ خفیہ ہوتی ہے نہیں بتا سکتا.
آنے والے دنوں میں میں امکان ہے کہ پتہ چل جائے کہ ڈاکٹر عدنان پر حملہ کرنے والے کون لوگ تھے اور ان کے مقاصد بھی معلوم ہوں سکیں، پولیس اس حوالے سے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھے گی، ابھی خود ڈاکٹر عدنان کا موقف بھی سامنے آنا ہے.
Comments are closed.