پشاور زلمی نے چھکوں والے بین ڈنک کو قابو کرنے کی منصوبہ بندی کر لی
ویب ڈیسک
اسلام آباد : پشاور زلمی نے چیونگم چبا کر چھکے مارنے والے لاہور قلندر کے جارح مزاج بیٹسمین بین ڈنک کو قابو کرنے کی منصوبہ بندی کرلی.
پشاور زلمی کے نئے کپتان وہاب ریاض نے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ بین ڈنک جو چیونگم کھا کر چوکے چھکوں والی اننگ کھیلتے ہیں ہم وہ چیونگم ہی چھین لیں گے۔
وہاب ریاض نے بین ڈنک کے چیونگم کھاتے ہوے چھکے لگانے کے سوال پر کہا کہ بین ڈنک نے ابھی تک جتنی اننگز کھیلی ہیں بڑی اچھی کھیلی ہیں.
انھوں نے کہا لاہور قلندر کو ان کی اننگ سے فائدہ ہوا ہے لیکن بین ڈنک جو چیونگم کھا کر اننگ کھیلتے ہیں ہم وہ چیونگم ہی چھین لیں گے۔
وہاب ریاض نے کہا لاہور قلندرز کے خلاف بہترین حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے، اس میچ کی اہمیت کا احساس ہے، بین ڈنک زبردست بیٹنگ کررہے ہیں ان کے خلاف اپنا پلان ابھی شئیر نہیں کرسکتے.
وہاب ریاض نے کہا میدان میں سب دیکھ لیں گے کہ کس طرح حریف تمام بلے بازوں کو جلد آؤٹ کریں گے، اگلے دونوں میچ ہمارے لیے اہم ہیں، ابھی فی الحال لاہور والے میچ پر فوکس ہے.
انھوں نے کہا ہم ان میں بہترین پرفارمنس دے کر میڈل ٹیبل پر ٹاپ فور پوزیش میں نمایاں جگہ پانا چاہتے ہیں، اس وقت صورت حال ایسی ہے کہ کوئی بھی ٹیم فائنل فور میں آسکتی ہے۔
ویاب ریاض نے کہا کہ پشاور ہمیشہ سے میری ٹیم رہی ہے، لاہور میرا ہوم گراؤنڈ ہے لیکن کھیل میں پشاور سے رہا ہوں، یقین ہے کہ کراوڈ ہمیں بھی سپورٹ کرے گا۔
حیدر علی کی شاندار پرفارمنس کے سوال پر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ حیدر بہت اچھا لڑکا ہے اور بہت محنتی ہے، اسے جو رول دیا جارہا ہے وہ ادا کر رہا ہے، ہماری خواہش ہے کہ وہ مزید عمدہ بیٹنگ کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرے۔
Comments are closed.