برازیلین فٹ بالر رونالڈینیو کو پیراگوئے میں گرفتار کرلیا گیا
ویب ڈیسک
اسلام آباد : برازیل کے شہرہ آفاق سابق فٹ بالر رونالڈینو اور ان کے بھائی جعلی پاسپورٹ پر کو پیراگوئے میں گرفتار کرلیا گیا۔
اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ رونالڈینو اور ان کے بھائی کو پیراگوئے میں داخلے کے لیے جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا پوچھ گچھ کے دوران غلط کاغذات دکھائے۔
رونالڈینو اور ان کے بھائی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے اور ان کے ہوٹل کی بھی تلاشی لی گئی جب کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اس بات کا امکان ہے کہ ان پر مقدمہ قائم ہو جائے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال بھی ٹیکس نہ دینے اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر رونالڈینو کے برازیلین اور اسپینش پاسپورٹ ضبط کیے گئے تھے۔
اس سے قبل بھی 2015 میں رونالڈینو اور ان کے بھائی گیوبا کے مقام پر غیر قانونی طور مچھلیاں پکڑتے ہوئے پائے گئے تھے جس پر عدالت نے دونوں بھائیوں پر 85 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
رونالڈینو اور ان کے بھائی کی گرفتاری کو دنیا بھر میں بریکنگ نیوز کے طور پر نشر یا شائع کیا گیا ہے جبکہ گرفتاری کی فوٹیجز سوشل میڈیا پر بھی چل رہی ہیں.
Comments are closed.