لارڈ ٹیسٹ ،پاکستان کے350رنز،166رنز کی سبقت حاصل کرلی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان نے لارڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز برطانیہ کے خلاف 166رنز کی برتری حاصل کرلی
لارڈ ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہر ہ کیا، کھیل جب ختم ہوا تو 350 رنز پر پاکستان کے آٹھ کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔
محمد عامر 19اور عباس علی بغیر کوئی رنز بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کیں ،ان میں اظہر علی 50، اسد شفیق59، شاداب خان52اور زخمی ہونے والے بابر اعظم کے68رنز شامل ہیں۔
حارث سہیل نے39رنز کی اننگز کھیلی، فہیم اشرف نے37رنز بنائے جب کہ کپتا ن سرفراز نے صرف 9رنز بنائے۔ برطانیہ کی طرف سے انڈریسن اور سٹوکس نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
برطانوی ٹیم نے پانچ کیچ ڈراپ کئے، ایمپائر ز کے دو فیصلے ریورس ہوئے ،بابر اعظم بازو پر سٹوکس کی گیند لگ جانے سے اپنی اننگز جاری نہ رکھ سکے اور واپس چلے گئے تھے۔
دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے350رنز بنا لئے اور166رنز کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ ابھی لارڈ ٹیسٹ کے تین دن باقی ہیں اور پاکستان کا پلڑا بھاری ہوگیاہے۔
Comments are closed.