مسجد الحرام، مسجد نبوی ،روضہ رسولﷺ بندرکھنے کافیصلہ


فوٹو: سعودی گزٹ

الریاض( ابرار تنولی ) سعودی حکومت نے دنیا بھر کی طرح کورونا وائرس کے تحت حفاظتی انتظامات کے طور پر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کو نماز عشاء کے ایک گھنٹہ بعد صبح کی نماز سے ایک گھنٹہ پہلے تک رات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔

سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز میں خانہ کعبہ کے مناظر شیئر ہورہے ہیں جس میں مطاف خالی نظر آتاہے،سعودی گزٹ نے بھی ایسی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جہاں یہ مناظر دیکھ کراہل ایمان پر رنجیدگی کے اثرات نمایا ں ہوتے ہیں کیونکہ یہاں ہر وقت زائرین کا ہجوم رہتا تھا۔

دوسری طرف مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ بھی عمرے پر پابندی کے عرصے کے دوران بند رہے گا جبکہ جنت البقیع بھی میں زائرین کے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خانہ کعبہ کے اطراف میں جہاں زائرین 7 مرتبہ طواف کرتے ہیں اور صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کے درمیان سعی کا مقام عمرے سے پابندی ہٹائے جانے تک بند رہے گا تاہم مسجد کے اندر نماز کی ادائیگی جاری رہے گی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز اور تصاویر میں خانہ کعبہ کے آس پاس کا مقام بالکل خالی دکھائی دیتا ہے
4 مارچ کو سعودی عرب نے کوروناوائرس پھیلنے کے خدشات کے باعث عمرے کی ادائیگی عارضی طور پر معطل

مکہ اور مدینہ میں غیر ملکیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی تھی تاہم دونوں مقدس شہر سعودی عرب کے شہریوں کے لیے اب بھی کھلے ہوئے ہیں جہاں شہریوں کو نماز اور عبادات کرنے کی اجازت ہے۔

سعودی حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے خطرہ کے باعث مقامی افراد پر بھی عمرہ کرنے کی پابندی عائد کی، جب کہ دوسری طرف متحدہ عرب امارات میں آج نماز جمعہ کیلئے صرف دس منٹ کا وقت مختص کیا گیا تھا۔

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سرحد بھی بند کردی تھی جب کہ کئی ممالک کی ہوائی پروازویں بھی معطل کی گئی ہیں،سعودی عرب میں ابھی تک کورونا کی صرف پانچ افراد میں تصدیق ہوئی ہے تاہم عبادات کے مراکز میں دنیا بھر سے لوگوں کی آمد کے باعث حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

حرمین شریفین کے منتظمین نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی جگہ صفائی کا عمل بھی شروع کررکھا ہے جو کہ بڑی تعداد میں زائرین کی موجودگی میں ممکن نہیں ہوتاہے۔

Comments are closed.