لارڈ ٹیسٹ۔پہلے دن انگلش ٹیم 184پر آوٹ
لندن(ویب ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ کے پہلےروز پاکستان نے بر طانیہ کو آوٹ کلاس کر دیا انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 184رنز پر ڈھیر ہو گہی جواب میں پاکستان نے ایک وکٹ پر 50 رنز بنا لیے ہیں۔
انگلینڈ کے کپتان جوہے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی باولرز نے بر طانوی بلے بازوں کو وکٹ پر ٹکنے نہیں دیا۔
پوری انگلش ٹیم 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سات بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے اوپنر ایلسٹر کک 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے محمد عباس اور حسن علی نے چار چار شکار کیے۔ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاداب کے حملے کارگر ثابت نہ ہوہے۔
جواب میں پاکستان نے ایک وکٹ پر 50 رنز بنا لیے۔ اوپنر امام الحق چار رنز بنا کر اسٹورٹ برابر کا نشانہ بنے۔پہلے دن کا جب کھیل ختم ہوا تو اظہر علی 18 اور حارث سہیل 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔
انگلینڈ کی ٹیم:
الیسٹر کک، جو روٹ، ڈیوڈ ملان، جونی بیئرسٹو، بین سٹوکس، جوس بٹلر، مارک ووڈ، ڈوم بیس، سٹوارٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن
پاکستان کی ٹیم:
اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور محمد عباس۔
Comments are closed.