پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔ سردار خان خٹک
ریاض (ابرار تنولی) سعودی عرب میں پاکستان کے قائم مقام سفیر سردار خان خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطین کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کے بارے میں بات کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےریاض میں سفارت خانے کے ہال میں فلسطین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا کے حل طلب مسائل میں فلسطین اور کشمیر ایسے مسلے ہیں کہ جن کا حل ہونا بہت ضروری ہے۔
ایک طرف بھارت جبکہ دوسری جانب اسرائیل نہتے اور بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے، ہم فلسطینی عوام کی تکلیف کو سمجھ سکتے ہیں کیونکہ ہمارے کشمیری بھائی بھی انہی ظلم وستم کا شکار ہیں، اقوام عالم کو مسلہ فلسطین پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ آے روز بڑی تعداد میں اسرائیلی جارحیت سے فلسطینی نوجوان شہید ہو رہے ہیں۔
ہیڈ آف چانسری سیف اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی عوام سے احتجاج کا حق بھی چھین رہا ہے، جبکہ امریکہ کی جانب سے یروشلم میں سفارت خانے کی منتقلی سے مزید حالات خراب ہوے ہیں امریکہ کو چاہئیے تھا کہ وہ حالات جو سازگار بنا کر فلسطینی عوام کو ان کے حقوق دلاتا۔
تصدق گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا اب یقیناََ وقت آگیا ہے کہ پوری امت مسلمہ متحد ہو کر کشمیر اور فلسطین کے لئے جدوجہد کرے اور پوری دنیا کو احساس دلائے کہ کیسے مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ظلموستم روا رکھا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر آصف قریشی، رانا خالد اکرم اور محمد خالد رانا نے بھی فلسطینی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
مقر رین نے کہا جس طرح امریکہ اسرائیل کو مضبوط اور فلسطینی موقف سے پیچھے ہٹ رہا ہے اب لازم ہے کہ مسلہ فلسطین کے لئے او آئی سی کےرکن ممالک اوردیگر اسلامی ممالک اپنا کردار ادا کریں۔
Comments are closed.