کراچی کنگز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
فوٹو:پی ایس ایل آفیشل
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کراچی کنگز نےایک بڑا ہدف حاصل کر کے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی 31 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز رائیگاں گئی.
راولپنڈی میں پی ایس ایل کے 14 ویں میچ میں یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو دوسرے ہی اوور میں 2 کے مجموعی اسکور پر ایک رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے.
رضوان حسین نے رونکی کے ساتھ مل کر تیزی سے رنز بڑھانے کی کوشش کی تاہم رضوان بھی 51 کے مجموعی اسکور پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اسلام آباد کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کولن انگرام تھے جو کہ دسویں اوور میں 77 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے
یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے قائدانہ اننگز کھیلی اور رونکی کے ساتھ مل کر اسکور 183 تک پہنچادیا.
لیونک رونکی نے 58 گیندوں پر 85 اور شاداب خان نے 31 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل، کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر،عماد وسیم اور عمر خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی.
اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کو پہلے ہی اوور میں دھچکا لگا جب کپتان بابر اعظم رن لینے کوشش میں کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوگئے۔
بابر کے بعد شرجیل خان نے جارحانہ انداز میں اپنی اننگز آگے بڑھائی تاہم وہ 58 کے مجموعی اسکور پر رومان رئیس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے انہوں نے 20 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے بعد ایلکس ہیلز اور کیمرون ڈیلپورٹ ٹیم کو سہارا دیا اور مجموعی اسکور 122 تک پہنچا دیا،اس موقع پر ڈیلپورٹ 38 رنز بنا کر اسٹین کا شکار ہوگئے۔
136 کے اسکور پر ایلکس ہیلز بھی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 52 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی، ان کے بعد افتخار احمد بھی ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
اس صورتحال میں ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بلے باز والٹن اور کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوادی، والٹن نے 23 جب کہ عماد نے 15 گیندوں پر 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیل اسٹین، رومان رئیس اور احمد صفی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جب کہ کنگز کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز نے 184 کا ہدف 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کراچی کنگز کے بلے باز ایلکس ہیلز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا.
Comments are closed.