کشمیر أزاد ہوکر رہے گا۔سردار عابد حسین سابق وزیر اطلاعات آزاد کشمیر
فوٹو : سوشل میڈیا
ریاض (شاہ جہاں شیرازی) آزادکشمیر کے سابقہ وزیراطلاعات و نشریات سردار عابد حسین عابد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 8 لاکھ افواج کی 201 دن لاک ڈاؤن اور نہتے کشمیری بھائیوں پر ظلم و ستم کے باوجود کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آسکی۔
آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے ہر فرد خون کے آخری قطرے تک اپنے کشمیریوں بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ یہ بات انہوں نے دورہ ریاض کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں کہی۔
ریاض آمد پر سابقہ وزیراطلاعات و نشریات سردار عابد حسین عابد کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا نعقاد کیا گی جس میں مختلف مکتبۂ فکر اسمیت کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے أزاد کشمیر کے سابقہ وزیراطلاعات و نشریات سردار عابد حسین عابد نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ 201 دن سے بھارت کی 8لاکھ افواج نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر لاک ڈان کیا ہوا ہے اور حالت یہ ہے کہ تعلیمی ادارے بند ہیں.
انھوں نے کہا نماز جمعہ کے اجتماعات سمیت لوگوں کے بنیادی حقوق تک پورے نہیں کرنے دیئے جارہے۔ لیکن مودی جتنا بھی ظلم کر لے کشمیریوں کی جدوجہد آذادی کو سرد نہیں کر سکتا اور کشمیر أزاد ہوکر رہے گا۔
Comments are closed.