پاک آئر لینڈ میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا
ڈبلن(ویب ڈیسک) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا
آئر لینڈ کیلئے یہ تاریخ ساز ٹیسٹ ہے لیکن آئر لینڈ کے شائقین کو اس وقت مایوسی کاسامنا کرنا پڑا جب ٹاس ہوسکا نہ ہی کوئی ایک بال پھینکی جا سکی۔
مسلسل بارش کی وجہ سے گراونڈ گیلا رہا۔ امپائرز نے متعدد بار گراونڈ کا جائزہ لینے کے بعد پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا۔
ٹیسٹ میچ اب چار دن پر مشتمل ہوگا اور ہر روز اٹھانوے اوورز کا کھیل ہوگا۔
تاہم 14مئی تک بارش کی پشین گوئی کے باعث امکان ہے ٹیسٹ میچ ڈرا ہو جائے گا۔
Comments are closed.