پاکستان اور آئرلینڈ ٹیسٹ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
فوٹو: کرکٹ آئرلینڈ
ڈبلن (ویب ڈیسک )آئرلینڈ کی کرکٹ تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ آج پاکستان کے خلاف کھیلا جانے والا ہے لیکن دو گھنٹے کا وقت گزر جانے کے باوجود بارش نے میچ شروع نہ ہونے د یا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے شروع ہونا تھا تاہم میچ سے قبل ہی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا۔
پچ کو گیلا ہونے سے بچانے کے لیے کور سے ڈھانپ دیا گیا ہے اور گراوٴنڈ کی آوٴٹ فیلڈ میں بھی پانی جمع ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 11سے 14 مئی تک بارش کی پیشگوئی کی تھی۔
پاکستان کی جانب سے بلے باز امام الحق اور آل راوٴنڈر فہیم اشرف کو ٹیسٹ کیپ دی جائے گی۔ 15 رکنی قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، حارث سہیل، فخر زمان، امام الحق، محمد عباس، محمد عامر، راحت علی، سعد علی، سمیع اسلم، شاداب خان اور عثمان صلاح الدین شامل ہیں۔
آخری اطلاعات آنے تک بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں کیا جاسکا تھا۔
Comments are closed.