ویمنز ٹی 20 کرکٹ کا عالمی کپ آج آسٹریلیا میں شروع ہو گا
فوٹو : آئی سی سی
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)ویمنز ٹی 20 کرکٹ کا عالمی کپ آج آسٹریلیا میں شروع ونے جا رہا ہے ٹرافی کیلیے 10 ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔
ایونٹ کے افتتاحی میچ سے قبل مقامی گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے اس کے بعد سڈنی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ سے آغاز ہو گا.
خواتین ایونٹ کے حوالے سے بھرپور تشہری مہم چلائی گئی۔ ایونٹ میں شریک 10 ٹیموں کو اے اور بی گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شامل اور سفر کا آغاز آئندہ بدھ کو سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے کرے گی۔
پاکستان کی خواتین ٹیم ابھی تک اس ایونٹ کے 6 ایڈیشنز میں سے ایک کا بھی سیمی فائنل نہیں کھیل پائیں تاہم اس بار زیادہ بہتر پرفارمنس کیلیے پُرامید ہیں۔
ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو میلبورن میں ہوگا، منتظمین کو ریکارڈ کراؤڈ کی آمد متوقع ہے،کیٹی پیری کو بھی بلایا جائے گا،گزشتہ سال ویسٹ انڈین ٹیم نے سب کو سرپرائز دیا تھا.
Comments are closed.