پی ایس ایل فائیو کیلئے گلوکارہ عقیل شاہ کے گانے نے دھوم مچا دی
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلا م آباد(ولید بن مشتاق) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے آفیشل گانے’’تیار ہیں‘‘ پر شائقین کرکٹ کو زرا نہ بھایا ایسے میں اسلام آباد والوں نے پی ایس کے لیے’’پی ایس ایل نو کرنا اے ون ‘‘ کے ٹائٹک سے اپنا گانا ریلیز کر دیا ۔
پی ایس ایل 5 کا آفیشل گانا ’’تیار ہیں‘‘ کچھ عرصہ قبل ریلیز کیا گیا جسے پاکستان کے 4 بڑے گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اورعاصم اظہر نے مل کر گایا ہے۔ تاہم گانے کی ریلیز کے بعد بہت سے لوگوں کی امیدیں مایوسی میں بدل گئیں.
وجہ یہ تھی کہ گزشتہ سیزن کی طرح اس بار بھی پی ایس ایل کا نیا گانا لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اترا۔ ایسے میں اسلام آباد کے مقامی گلوگار نے اپنا گانا ریلیز کردیا ہے اس گانے نے دھوم مچا دی ہے۔
مقامی گلوگار عقیل شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت محنت پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا ریلیز کیا ہے امید ہے شائقین پنجابی دھنوں سے تیار کیا جانے والا پی ایس ایل 5 کا یہ گانا پسند کریں گے ۔
گانا ’’پی ایس ایل نو کرنا اے ون ‘‘ کے ٹائٹل سے یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے ۔ عقیل شاہ کہتے ہیں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر بہت خوش ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ اسٹیڈیم کی رونقیں بھال ہو رہی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے انکا یہ گانا کرکٹ متوالوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔
عقیل شاہ کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں پی ایس کے لیے مزید گانے بھی تیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم ابھی فنڈ کی کمی کے باعث وہ سپورنسر کے رابطوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ عقیل شاہ کا یہ گانا انہوں نے کسی سپورنسرشپ کے بغیر اپنی محنت سے تیار کیا ہے۔
Comments are closed.