عمراکمل پی ایس ایل سے آوٹ ،واپسی کا امکان موجود
فوٹو : فائل
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ہمیشہ سے تنازعات کی ذد میں رہنے والے عمراکمل کوپی سی بی نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پرمعطل کردیا ہے جس کے بعد وہ پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں.
پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے سے ایک دن پہلے اس ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے.
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کیا گیاعمر اکمل کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور اس کے مکمل ہونے تک عمر اکمل کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔
پی سی بی کے اعلامیے میں معطلی کی وجہ نہیں بیان کی گئی تاہم یہ کہا گیا کہ اس وقت تحقیقات جاری ہیں لہٰذا پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔
یہ بھی واضح کیا گیا کہ عمر اکمل کی معطلی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 2020 کے لیے ان کے متبادل کے انتخاب کی اجازت ہوگی جس کے بعد کوئٹہ نے انور علی کو شامل کرلیا ہے.
پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے بارے میں بتایا گیا کہ دفعہ کے تحت پی سی بی یہ طے کرتا ہے کہ کسی بھی فریق کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کرنا ہے، یا پھر فریق کسی بھی فوجداری جرم میں ملوث ہوں، جس میں اسے پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہو۔
ان دونوں نکات کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس یہ صوابدیدی اختیار موجود ہے کہ وہ کھیل کی ساکھ کو مجروح کرنے پر متعلقہ فریق کو عبوری طور پر اس وقت تک معطل کرسکتا ہے جب تک کہ اینٹی کرپشن ٹربیونل یہ فیصلہ نہ کرلے کہ متعلقہ فریق نے جرم کا ارتکاب کیا ہے یا نہیں۔
سامنے آنے والی خبروں کے باوجود یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ عمر اکمل پی ایل فائیو میں واپس نہیں آ سکتے اس بات کا امکان موجود ہے ہے کہ وہ پی سی بی کو مطمئن کرکے واپس آجائیں.
Comments are closed.