کسی نے کسی کو کسی انوکھے انداز سے یاد کیا ہے

فوٹو : فائل

لندن(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سابق شوہرعمران خان کو دلچسپ انداز میں یاد کیا ہے اور لاہور میں رکھا ایک دلچسپ پوسٹرٹوئٹر پر شیئر کیا ہے.

پوسٹر میں وزیراعظم عمران خان سرکاری کرسی پربراجمان ہیں۔ ان کے ایک جانب قومی پرچم ہے۔ وزیر اعظم کے عقب میں ان کی موجودہ اہلیہ اورخاتون اول بشریٰ بی بی ہیں جن کے سامنے ایک شیشے کی گیند نما چیز ہے.

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1229499394237571072

شیشہ نما گیند پر تحریر ہے کہ ’تونے کیسا جادو کیا؟۔ اسی پوسٹر میں جمائما خان بھی نظر آرہی ہیں، انہیں سفید دوپٹہ اوڑھے قدرے افسردہ دکھایا گیا ہے۔

پوسٹرکے ساتھ جمائما خان نے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ کسے لالی ووڈ پوسٹر پسند نہیں؟ لاہورمیں ایک دوست نے اس لالی ووڈ پوسٹر کی جانب توجہ دلائی ہے۔

اپنے اگلے ٹوئٹ میں جمائما خان نے وضاحت کی ہے کہ اس کا مقصد ہرگرکسی کی تضحیک نہیں، اکثریت کی طرح میں بھی اسے مزاحیہ انداز میں ہی لیا ہے، میں پاکستانی فلمی پوسٹرز، اسٹریٹ آرٹ اورٹرک آرٹ کی بہت بڑی مداح اوردلدادہ ہوں۔

اس پر میڈیا اور سوشل میڈیا پر پر طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں تاہم کسی نے اس ٹوئٹر کے حوالے سے یہ بھی سوچا ہے کہ یہ محض مزاق نہیں ہے، کسی نے کسی کو کسی انوکھے انداز میں یاد کیا ہے.

https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1229524172088451082

Comments are closed.