انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا دیا
فوٹو: اے ایف پی
ڈربن(ویب ڈیسک)انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا کر سیریز1-1 سے برابر کرلی، سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔
ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کے جاز بٹلر کو 17 رنز کے مجموعی اسکور پر قابو ضرور کرلیا تھا.
پھر جیسن روئے اور جونی بیئراسٹو نے بالترتیب 40 اور 35 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کو اچھی پوزیشن دلا دیدونوں بلے باز 90 رنز پر پویلین لوٹے تو کپتان مورگن نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے بین اسٹوکس کے ساتھ مل کر اسکور کو 123 رنز تک پہنچایا۔
پریٹوریس نے مورگن کی 27 رنز کی اننگز تمام کی تو فیلکوایو نے ڈینلے کو ایک رن سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی تاہم 16ویں اوور میں وکٹ پر آنے والے معین علی نے میزبان باؤلرز کے خلاف کھل کر شاٹ کھیلے۔
معین علی اور بین اسٹوکس نے 18 اوورز میں اسکور کو 125 سے 176 رنز تک پہنچایا تاہم معین علی کی 11 گیندوں پر مشتمل 39 رنز کی برق رفتار اننگز کو نگیدی نے روک لیا جس کے بعد جارڈن 7 رنز بنا سکے ۔
انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 204 رنز بنائے، بین اسٹوکس نے آؤٹ ہوئے بغیر 47 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کی جانب سے نگیدی نے 3 اور فیلکوایو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ نے ہدف کے تعاقب میں کپتان ڈی کوک اور بووما کے درمیان 92 رنز کی طویل شراکت بنا کر انگلینڈ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی لیکن ڈی کوک آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جنہوں نے صرف 22 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 2 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے بووما 31 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔
ڈیوڈ ملر 21 رنز پر آؤٹ ہوئے اس وقت مجموعی سکور 123 تھا تاہم وین ڈوسن نے آؤٹ ہوئے بغیر 43 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔
پریٹوریس نے 25 اور اسمٹس نے 13 رنز بنا کر ڈوسن کا ساتھ دیا لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی.
اس طرح انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 2 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز بھی 1-1 سے برابر کرلی، معین علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، آج سیریز کا فیصلہ کن میچ ہے۔
Comments are closed.