نتھیا گلی میں طلبہ کے دیواروں پر نقش و نگار بنا نے کے مقابلے
ایوبیہ(زمینی حقائق )نتھیاگلی میں طلبہ نے فنی مہارتیں بھی دکھائیں اور سیاحوں کیلئے خوبصورتی کا اہتمام بھی کیا، جگہ جگہ دیواروں کورنگ دیا
گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام نتھیاگلی میں طلباء کاپیٹنگ کے مقابلوں کااہتمام کیا گیا، لیکن مقابلے کا دلچسب پہلو یہ تھا کہ مقابلوں میں شریک طلبہ کو دیواروں پر فن کا مظاہر ہ کرنا تھا۔
طلبہ نے اپنی مہارت اور محنت سے دیواروں کو مختلف رنگوں سے دیدہ زیب کلچرل اور تاریخی عمارات کے نمونوں سے سجا دیا، مقابلوں کو تین حصوں میں تقسیم کیاگیا تھا۔
ان مقابلوں میں مختلف یونیورسٹیزکے طلباء و طالبات شر کت کی ، شرکاء کا کہنا تھاایسے مقابلوں سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ،جی ڈی اے نے طلباء کے اندر چھپی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔
ھتیاگلی میں طلبہ نے بیرونی دیواروں کو رنگ دیا۔ مقابلوں کا مقصد گلیات میں مخصوص مقاما ت پر مختلف رنگوں کے زریعے یہاں آنے والے سیاحوں کی توجہ حاصل کر نا اور اس علاقے کو مزید پر کشش بنا نا تھا۔
Comments are closed.