اولاد اہم ہے لیکن کیئریر نہیں چھوڑ سکتی، ثانیہ مرزا
فائل فوٹو
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ان کی اولاد ان کے لیے بہت اہم ہوگی لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ وہ اپنا کیریئر چھوڑ دوں۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ان کے گھر جلد ہی ننھا مہمان آنے والا ہے جس کا خاندانی نام ‘مرزا ملک’ ہوگا۔ پھر اس کے بعد مہمان کی متوقع آمد کا مہینہ بھی بتایا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے حیدر آباد سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد ان کی اولین ترجیح ہوگی کہ وہ جلد از جلد کھیل میں واپسی کریں۔
ثانیہ مرزا نے بتایا کہ گزشتہ برس سے گھٹنے کی انجری کے باعث وہ ٹینس سے دور ہیں، جس کے لیے ڈاکٹروں نے انہیں طویل عرصے تک آرام کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ثانیہ کے مطابق ‘اسی بہانے مجھے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا اور ہم نے ننھے مہمان کا بھی فیصلہ کیا’ثانیہ مرزا نے بتایا کہ اب ان کے گھٹنے میں تکلیف کم ہے لیکن مکمل طور پر تکلیف دور نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی اولاد ان کے لیے بہت اہم ہوگی لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ وہ اپنا کیریئر چھوڑ دوں بلکہ میں اسی طرح کھیلتے رہنا پسند کروں گی۔
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش ہر خاتون کی زندگی کا حصہ ہوتا ہے اور اس سے کوئی بھی عورت کمزور نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ با اختیار ہوجاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد جلد از جلد ٹینس میں واپسی کریں گی اور ٹوکیو اولمپکس 2020 کھیلنے کی تیاری کریں گی۔
Comments are closed.