نیوزی لینڈ نے تیسرا ون ڈے جیت کر بھارت کو وائٹ واش کر دیا
ویب ڈیسک
فوٹو : آئی ایف پی
ماؤنٹ مونگنئی:نیوزی لینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھارت کو پانچ وکٹوں ہراکر میچ اور سیریز جیت لی، بھارت کو31 سال بعد دو طرفہ سیریز میں شکست ہوئی ہے.
نیوزی لینڈ ماؤنٹ مونگنئی میں کھیلے گئےتیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انڈیا کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انڈین ٹیم کے ایل راہول کی سنچری کی بدولت سات وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
بلیک کیپس نے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ہنری نکولیس اور مارٹن گپٹل نے ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا اور دونوں نے بالترتیب 80 اور 66 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے بعد کولن ڈی گرینڈہوم نے 28 گیندوں پر 58 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر میزبان ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیامیزبان ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا کر میچ اور سیریز جیت لی۔
نیوزی لینڈ نے 17 بالز پہلے مطلوبہ ہدف حاصل کیا، 1989 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انڈیا کو دو طرفہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اسے پہلی مرتبہ سیریز میں شکست ہوئی ہے۔
انڈیا کی جانب سے لیگ سپنر یوزویندرا چاہل نے 47 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل میچ کی پہلی اننگز میں کے ایل راہول نے 122 رنز بنا کر انڈیا کے میچ جیتنے کی امیدوں کو روشن کیا تھا۔
شریاس آئر نے 66 رنز بنا کرراہول کا ساتھ دیا۔ پرتھوی شا اور منیش پانڈے دونوں 40 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم ان کے علاہ کوئی اور انڈین بیٹسمین ڈبل فگر میں داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
راہول اور منیش پانڈے انڈیا کا سکور تیزی سے آگے بڑھا رہے تھے کہ نیوزی لینڈ کے بولر بینٹ نے راہول کو 112 رنز پر آؤٹ کر دیا اور اگلی ہی گیند پر منیش کو 42 رنز کے سکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔ایچ کے بینٹ نے چار انڈین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Comments are closed.