بابر اعظم نئی ٹیسٹ رینکنگ میں 5ویں پوزیشن پر آگئے


ویب ڈیسک
فوٹو: آئی سی سی

دبئی: پاکستان میں کرکٹ بحالی کاپھل پاکستان کو ملنے لگا ، بابر اعظم مسلسل اچھی کارکردگی دکھانے پرآئی سی سی کی ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ میں پہلی پر ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری نئی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جب کہ دوسری پوزیشن اسٹریلیوی ماسٹر بیٹسمین اسٹیون سمتھ کے حصے میں آئی ہے۔

تیسرے نمبر پر مارنس ، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن چوتھے اور پاکستان کے بابراعظم پانچویں نمبر پر ہیں ،بابر اعظم اس سے قبل ساتویں نمبر پر تھے بنگلہ دیش کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میچ میں سنچری پر انھیں دو پوائنٹس ملے ہیں۔

باولرز کی فہرست میں اسٹریلیوی بالر پیٹ کمنز پہلے نیوز ی لینڈ کے نیل ویگنر دوسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کے محمد عباس 14، شاہین شاہ32اور نسیم شاہ52نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بھارت بدستور پہلے اور اسٹریلیا دوسرے نمبر پرہے جب کہ پاکستان کی پوزیشن ساتویں ہے، امید کی جارہی ہے کہ پاکستان ہوم کرکٹ میں اپنی پوزیشن بہتر بنا سکتاہے۔

Comments are closed.