پنڈی ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ، بنگلا دیش 126 رنز پر 6آؤٹ
فوٹو : پی سی بی
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) بنگلا دیش کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی گرفت مضبوط ہو گئی ہے اور بنگلہ دیش کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، بنگلا دیش کے 6 کھلاڑی دوسری اننگز 126 رنز پر آؤٹ ہو چکے ہیں.
بنگلہ دیش کی طرف سے نظم الحسن نے 38تمیم اقبال 34 اور مومن الحق 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لٹن داس کھاتا نہ کھول سکے، نسیم شاہ نے 4 اور یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں.
تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز کے ساتھ دوبارہ کیا تو بابر اعظم 143 اور اسدشفیق 60 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔
کھیل کے آغاز پر ہی پاکستان کو بابر اعظم کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا، وہ اپنے گزشتہ روز کے اسکور 143 رنز میں کوئی اضافہ نہ کرسکے۔
355 رنز پر اسد شفیق بھی پویلین لوٹ گئے ، انہوں نے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 374 رنز پر گرگئی، محمد رضوان 10رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کے ساتویں آوٹ ہو نے والے کھلاڑی یاسر شاہ تھے جو 5 رنز بنا سکے، کھانے کے وقفہ تک حارث سہیل 54 اور شاہین شاہ 3 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے.
پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 445 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور بنگلہ دیش کے خلاف 212 کی برتری حاصل کی تھی، جسے ختم کرنے کےلیے مہمان ٹیم کو اب بھی 86 رنز درکار ہیں.
حارث سہیل 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بنگلا دیش کی دوسری اننگ میں گرنے والی ایک وکٹ نسیم شاہ نے دوسری یاسر شاہ نےحاصل کی ، پاکستان کی مجموعی برتری 187 رنز کی ہو چکی ہے.
دوسرے آوٹ ہونے والے تمیم اقبال تھے جنھوں نے 34 رنز بنائے، واضح رہے کہ بنگلا دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں پہلے دن ہی 233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
Comments are closed.