بھارت کا پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکار، کبڈی ٹیم بھیج دی


فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت پاکستان میں ایشیاء کرکٹ کپ کھیلنے سے انکاری ہے لیکن بھارتی کبڈی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی ہے۔


بھارتی کبڈی ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے ترجمان پاکستان سپورٹس بورڈ کاکہنا ہے کہ
پنجاب بورڈ کے حکام نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا، اسپورٹس بورڈ کی جانب کھلاڑیوں کو پھول پیش کئے گئے۔

شائقین نے اس بات پر حیرت کااظہار کیا ہے کہ وہ بھارت جو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر آمادہ نہیں ہے اسی بھارت کی کبڈی ٹیم کیسے پاکستان میں کھیلنے پہنچ گئی ہے۔

 بھارتی کبڈی ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچی ہے، بھارتی ٹیم کا مقامی ہوٹل میں صوبائی  وزیر کھیل استقبال کریں گے، اس موقع پر پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔

کبڈی ورلڈ کپ 9 فروری سے پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے۔ مقابلے 12 اور 13 فروری کو فیصل اباد اور 14 فروری  کوگجرات میں ہوں گے۔ سیمی فائنلز 15 اور فائنل 16 فروری کو لاہورمیں ہوگا۔ فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جاے گا۔

کھیلوں سے وابستہ ماہرین نے کہا ہے کہ اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت کو پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے وہ محض پاکستان میں کرکٹ کے فروغ سے خائف ہو کر حیلے بہانوں سے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہے۔

Comments are closed.