قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید کی گورنر الباحہ ریجن سے ملاقات
فوٹو : پاکستانی سفارتخانہ
جدہ (شاہ جہاں ِشیرازی) قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید نے وفد کے ہمراہ گورنر الباحہ ریجن ڈاکٹر شہزادہ حسام بن سعود بن عبد العزیزسے ملاقات کی۔
ملاقات میں بات چیت کے دوران باہمی اور مشترکہ مفاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر لباحہ نے پاکستانی قونصل جنرل کو صوبہ میں اہم ترقیاتی منصوبوں اور شعبوں سے آگاہ کیا.
پاکستانی قونصل جنرل نے خصوصی استقبال اور فراخدلی کے ساتھ مہمان نوازی پر گورنر البا حہ ریجن کا شکریہ ادا کیاانہوں نے گورنر کی جانب سے مختلف شعبوں میں البا حہ ریجن میں کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی۔
ملاقات کے اختتام پر،گورنر نے خالد مجید کو یادگاری شیلڈ پیش کیا۔ جبکہ خالد مجید نے گورنر کو یادگار تحائف بھی پیش کیئے۔ملاقات میں قونصل جنرل کے ہمراہ ڈپٹی قونصل جنرل شائیق احمد بھٹو اور قونصل ویلفیئر ماجد میمن بھی موجود تھے۔
Comments are closed.