کبڈی سپر لیگ لاہور میں ۔غیر ملکی کھلاڑی بھی شر یک ہوں گے
فائل فوٹو
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے بعد پہلی مرتبہ ملک میں سپر کبڈی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
سپر کبڈی لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں ٹیموں نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ڈرافٹنگ کی تقریب پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی گئی۔
سپر کبڈی لیگ یکم سے دس مئی تک لاہور میں ہو گی، جس میں دس ٹیموں کا جوڑ پڑے گا۔ ٹیموں میں اسلام آباد آل اسٹار، لاہور تھنڈر، ملتان سکندر، گجرات واریئرز، فیصل آباد شیر دل، کراچی زورآور، پشاور حیدرز، گوادر بہادر، کشمیر جانباز اور ساہیوال بلز شامل ہیں۔
ڈرافٹنگ میں سات ممالک کے سولہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیاجن میں ایران کے پانچ، سری لنکا ،عراق ،کینیا ،ملائیشیا، اور بنگلہ دیش کے دو دو کھلاڑی جبکہ جاپان کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔
معروف گلوکار شہزاد رائے کشمیر کی ٹیم کے مالک ہیں، ان کا کہنا ہے کبڈی لیگ کے انعقاد سے پاکستان کو بہت سے باصلاحیت کھلاڑی ملیں گے۔اور پاکستان کے لیے یہ ایونٹ یادگار ہو گا۔
Comments are closed.