ہزار بیڈ کا اسپتال 10 دن میں تیار، چین نے دنیا کوحیران کردیا
فوٹو : سی جی ٹی این
بیجنگ(ویب ڈیسک)مشکلات سے مقابلہ کرنا کوئی چینیوں سے سیکھے، کورونا وائرس سے ساڑھے 3 سے زائد ہلاکتوں کے بعد چین نے حیران کن طور پر چند دنوں میں ایک ہزار بستروں کا ہسپتال تعمیر کرکے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔
چین کو ناول کوورنا وائرس کے نتیجے میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے جہاں اب تک 14 ہزار سے زائد افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے.
اس حوالے سے چین کے سرکاری چائنا گلوبل ٹیلیویژن نیٹ ورک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوشینشان ہاسپٹل کی تعمیر 23 جنوری کو شروع ہوئی اور 2 فروری (اتوار) کی صبح اسے مکمل کرلیا گیا.
اسپتال کی حوالگی پرگلوبل ٹائمز کے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہسپتال اب طبی عملے کے کنٹرول میں دیا جارہا ہے اور وہاں آ ج (پیر) سے مریضوں کا داخلہ شروع ہوجائے گا۔
یہ ہسپتال 25 ہزار اسکوائر میٹر پر تعمیر ہوا ہے اور ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہے، کرونا وائرس دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور وائرس کے نتیجے میں اب تک چین میں350 سے زائد اموات ہوچکی ہیں.
چینی میں ایک اور ایمرجنسی ہسپتال بھی ہوشینشان ہاسپٹل سے 25 میل دور تعمیر کیا جارہا ہے،اس ہسپتال میں 16 سو بستروں کی گنجائش ہوگی اور اس کے بدھ تک آپریشنل ہونے کی توقع ہے.
Comments are closed.