قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید کی گورنر مکہ شہزادہ خالدسے ملاقات

فوٹو : پاکستانی سفارتخانہ

جدہ (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے گورنر مکہ مکرمہ،شہزادہ خالد بن فیصل آل سعود سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک سعودی دیرینہ تعلقات اور دیگر علاقائی امور زیر بحث أئے, قونصل جنرل نے پاکستانی مشن اور مملکت میں پاکستانی کمیونٹی کو دی جانے والی تمام سہولیات پر خادم الحرمین شریفین اور سعودی حکومت کاشکریہ ادا کیا۔

governe rmakkah1

  گورنر مکہ شہزادہ خالد بن فیصل نے قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے کیے گئے دوروں کے حوالے سے خوشگوار یادوں کا ذکر کیا اور پاکستان کی خوبصورتی اور پاکستانیوں کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا.

انھوں نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین انتہائی خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کاذکر کرتے ھوئے کہا کہ ان کی بنیاد صرف خواص میں ہی نہیں عوام بھی موجود ھے۔

ملاقات میں دونوں کے درمیان پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور اور آئندہ حج انتظامات بھی زیربحث آئے۔ قونصل جنرل نے گورنر مکہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کیا.

انھوں نے جلد پاکستان کادورہ کرنے کا عندیہ دیا اس موقع پر قونصلر جنرل خالد مجید نے شاہ فیصل سے منسوب فیصل مسجد، اسلام آباد کی ایک پینٹنگ بھی گورنر مکہ کو پیش کی۔

Comments are closed.