کروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کر لی گئی
فوٹو : فائل
ہانگ کانگ (ویب ڈیسک)کرونا وائرس کی دہشت دنیا بھر میں محسوس کی جارہی ہے ساتھ ساتھ مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے علاج پر بھی تحقیق کا عمل جاری.
ایسے میں ہانگ کانگ کے سائنس دانوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کا دعوی کردیا ہے لیکن اس ویکسین کے نتائج کا جائزہ لینے کے لئے کم سے کم ایک سال کا وقت لگے گا۔
یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے یوئن کوک ینگ نے میڈیا کو بتایا جانوروں اور پھر انسانوں پر کروناوائرس کی ویکسین کے ٹیسٹ میں مہینوں لگیں گے۔
ادھر آسٹریلوی سائنس دانوں اور طبی ماہرین نے بھی دنیا کو خوفزدہ کرنے والے مہلک وائرس پر تحقیق کے لیے کامیابی سے کرونا وائرس تخلیق کیا تھا اور کہا تھا کہ کرونا کی تخلیق کا مقصد وائرس کی روک تھام کے لیے مؤثر ویکسین تیار کرنا ہے۔
کروناوائرس سے اب تک 259 افراد ہلاک ہو چکے ہیں 12 ہزار افراد متاثر ہوئے، چین کے مختلف شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہے ، چودہ صوبوں میں چھٹیاں اور لوگ گھروں میں محدود ہیں۔
اب تک 23 ممالک میں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ، امریکا اور اٹلی نے کرونا وائرس کے بعد ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی اور ساتھ ہی چین کیساتھ فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا ہے۔
Comments are closed.