’ تبدیلی جائے جہنم میں‘ حریم شاہ، ایک اور سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والی ماڈل حریم شاہ نے بطور کارکن پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اور مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
حریم شاہ نےٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’تبدیلی جائے جہنم میں‘۔
سیاست دانوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے اب سیاست سے وابستگی کو بھی اپنی ٹویٹس کا موضوع بنایا ہے.
حریم شاہ نےبتایا ہے کہ وہ اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہیں بلکہ اب ان کی وابستگی مسلم لیگ ن سے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی وڈیوز اور تصاویر حریم شاہ کے ساتھ وائرل ہوتی رہی ہیں جن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔
کیا اب ن لیگ کی حمایت کے اعلان کے بعد حریم شاہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی بھی ایسی قربت حاصل کر سکیں گی جیسی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ تھی.
Comments are closed.