مولانا فضل الرحمان عمرہ ادائیگی کے لئے مدینہ پہنچ گئے
فوٹو : زمینی حقائق ڈاٹ کام
مدینہ منورہ (شاہ جہاں شیرازی)قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان عمرہ و زیارت کے لئے مدینہ منورہ پہنچ گئے ائر پور ٹ مدینہ منورہ میں مقیم جمعیت کے کارکنوں نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔
ائر پور ٹ سے سیدھا روضہ رسول ﷺپر حاضری دینے کے لئے مسجد نبوی پہنچے تو لمنورہ ایئرپورٹ پر جمعیت علماء اسلام مدینہ منورہ کے صدر حافظ عبدالرزاق واسو ,جمعیت علماء اسلام مدینہ منورہ کے جنرل سیکریٹری مولانا عبداللہ قمر،جمعیت مدینہ منورہ کے سرپرست استاد الکبیر قاری عبداللہ جمعیت مدینہ منورہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ عمیر احمد پٹھان جمعیت مدینہ منورہ کے نائب امیر مولانا احسان شاہ شیرازی سمیت دیگر نے استقبال کیا.
جمعیت مدینہ منورہ کے سیکریٹری اطلاعات حافظ ایاز بنگلانی اور جمعیت مدینہ منورہ کے جوائنٹ سیکریٹری اصغر شاھ مدنی جمعیت مدینہ منورہ کا نائب امیر مولانا مطیع الرحمان قریشی جمعیت مدینہ منورہ کا جوائنٹ سیکریٹری احسان اللہ فاروقی اور دیگر بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے-
Comments are closed.