شہزادہ ہیری شاہی خاندان سے علیحدگی کے ڈراپ سین کے بعد کینیڈا پہنچ گئے
ویب ڈیسک
اسلام آباد :دنیا جو کہتی ہے کہتی رہے، برطانوی جوڑے نے صرف اپنے من کی سنی اور شاہی حیثیت سے علیحدگی کے شہزادہ ہیری مستقل طور پر رہائش کے لیے کینیڈا پہنچ گئے ہیں۔
شاہی خاندان سے علیحدگی کے باوجود ابھی دنیا بھر کا میڈیا ہیری کو شہزادہ ہی لکھ رہا ہے، ہیری کی اہلیہ سابق اداکارہ میگھن مارکل اور ان کا شیر خوار بیٹا آرچی پہلے ہی کینیڈا میں موجود ہیں۔
شہزادہ ہیری پہلے ہی اہلیہ اور بیٹے سمیت گزشتہ ماہ دسمبر میں کینیڈا منتقل ہوگئے تھے تاہم تاہم شہزادہ ہیری نے شاہی حیثیت کے ڈراپ سین کیلئے برطانیہ واپسی کی تھی اب سارے معاملات نمٹا کر کینیڈا پہنچ چکے ہیں۔
اس حوالے سے کینیڈین نشریاتی ادارے ’گلوبل نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری شاہی حیثیت سے دستبرداری کے تمام معاملات 19 جنوری 2020 کے طے کرنے کے بعد 21 جنوری کو کینیڈا پہنچے ہیں ۔
ہیری کی اہلیہ اور ان کا بیٹا کینیڈین شہر وینکور میں رہائش پذیر ہیں، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ جوڑا مستقل بنیادوں پر کینیڈا میں رہے گا یا ہر 6 ماہ بعد برطانیہ جاکر وہاں کچھ وقت گزارنے کے بعد پھر کینیڈا آئے گا.
رپورٹس کے مطابق مستقل رہائش کے خواہشمند شہزادہ ہیری کے پاس نہ تو کینیڈین شہریت ہے اور نہ ہی ان کے پاس مستقل بنیادوں پر وہاں رہنے کے لیے کوئی ویزا ہے تاہم وہ اپنے اہل خانہ سمیت سیاحتی ویزا پر 6 ماہ تک مسلسل کینیڈا میں رہ سکتے ہیں.
ہیری کے پاس کینیڈا میں مستقل شہریت کی درخواست دینےکا آپشن موجود ہے،شہزادہ ہیری نے رواں ماہ 13 جنوری کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرتے وقت بھی کہا تھا کہ وہ اپنی بقیہ زندگی کینیڈا یا برطانیہ میں گزارنا چاہتے ہیں ۔
ادھر شہزادہ ہیری کی کینیڈا میں مستقل شہریت کے حوالے سے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی کہہ چکے ہیں کہ ابھی شہزادے کے مستقل طور پر کینیڈا میں رہنے سے متعلق معاملات طے ہونا باقی ہیں۔
Comments are closed.