پی ایف یو جے کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا عظیم کے اعزاز میں تقریب
جدہ (شاہ جہاں شیرازی)عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب آئے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا عظیم کے اعزاز میں پاک میڈیا جرنلسٹس فورم اور پاک سعودی فرینڈ شپ فورم نے ایک اعشائیہ تقریب کا اہتمام کیا.
تقریب میں قونصلر جنرل أف پاکستان خالد مجید،سیاسی سماجی و ادبی و صحافتی حلقوں اور فورم کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے صدر نورالحسن گجر نے رانا عظیم کو اپنے فورم کی جانب سے عمرہ کی مبارکباد دی ا ور اوورسیز صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا،تقریب سے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے اپنے خطاب میں رانا عظیم کو مبارکباد دیتے ہوئے انکی صحافتی خدمات و کردارکو سراہا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا اعظیم نے پاک میڈیا اور پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چئیرمین خالد رشید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سعودی عرب میں آج مجھے تمام جماعتیں ایک گلدستے کی طرح ایک جگہ اکھٹے نظر آئے اللہ کرے پاکستان میں اگر بھی ایسا ہو تا تو ہمارا پیاراملک ترقی کی معراج تک پہنچ جاتا۔
انہوں نے کہا کہ میں صدر پاک میڈیا نورالحسن گجر کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے ساتھ رجسٹریشن کا لیٹر جاری کر رہا ہوں اور جلد ہی پاکستان سے ایکری ڈیشن کارڈ جاری کرنے کی سعی کی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ صحافت کو میں عبادت سمجھ رہا ہے او ریہ ان کے لیے یہ اعزاز ہے کہ پوری دنیا میں اپنے پاکستانی صحافی بھائیوں کی خدمت کا موقع ملتا رہاہے۔
تقریب سے پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں،پی پی کے صدر چوہدری تصور حسین،ن لیگ کے ملک محی الدین کشمیر کیمونٹی سے راجہ شمعروز اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور راناعظیم کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد دی.
اور صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے آخر میں چئیرمین پاک سعودی میڈیا فورم خالد رشید نے تقریب میں شریک ہونے پر قونصلر جنرل جدہ خالد مجید سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.