بنگہ دیش کیخلاف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان، حارث راوف اور عماد بٹ شامل
فوٹو : فائل
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا،عماد بٹ اور عرفان علی ٹیم میں شامل، حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی ہو گئی.
لاہور میں چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کا اعلان کیا،ان کا کہنا تھا ہم نے آسٹریلیا میں نئے کھلاڑیوں کو چانس دیا، بنگلا دیش کے خلاف ٹیم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔
مصباح الحق نے کہا کہ شاداب خان پر کام ہو رہا ہے اور عثمان قادر کو بیک اپ کے لیے رکھا گیا ہے جب کہ حفیظ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہے اور سمجھتا ہوں کہ حفیظ اب بھی پاکستان کے لیے اچھا کر سکتا ہے۔
اعلان کردہ ٹیم میں کپتانبابراعظم کے علاوہ افتخار احمد، عماد وسیم، محمد حسنین، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک، حارث راؤف، خوشدل شاہ، عثمان قادر، احسان علی، محمد حفیظ، عماد بٹ، محمد موسی خان اور عرفان علی شامل ہیں.
آسٹریلیا میں بگ باش کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حارث راوف کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ تسلسل سے اچھا کھیلنے والے عماد بٹ کو بھی موقع دیا گیا ہے.
Comments are closed.