اسٹریلیا نے بھارت کو10وکٹوں سے ہرا دیا
فوٹو: آئی سی سی
ممبئی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)اسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دے دی، کپتان فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے سچریاں بنائیں۔
بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے پچاسویں اوور ز میں255رنز بنا سکی ، شنکرڈیوڈ نے74، کے ایل راہول47اوررشبا پینٹ 28رنز بنائے۔
اسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک نے56رنز دے کر3،رچرڈسن نے 43رنز دے کو 2اورکمنز نے 44رنز دے کو 2بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں اسٹریلیا نے بغیرکوئی وکٹ گنوائے ہدف 38اوورز میں پورا کرلیا، وارنر128اور فنچ 110رنز بنا کر آوٹ ہوئے،اسٹریلیا نے اس جیت کے ساتھ ہی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
بھارت کی دس وکٹوں کے بڑے فرق سے پانچویں شکست اور یہ دوسری بڑی شکست ہے اس سے قبل ، نیوزی اور جنوبی افریقہ بھی بھارت کو یہ مزا چکھا چکے ہیں۔
Comments are closed.